Saturday, May 16, 2026
ہومپاکستانطالبان نے طورخم سرحد کوہرقسم کی آمدورفت کیلئے بند کردیا،تجاری سرگرمیاں معطل

طالبان نے طورخم سرحد کوہرقسم کی آمدورفت کیلئے بند کردیا،تجاری سرگرمیاں معطل

طور خم،افغان طالبان نے طورخم سرحد کوہرقسم آمدورفت کے لئے بند کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق طالبان نے طورخم سرحد کوہرقسم آمدورفت کے لئے بند کردیا۔ سرحد کی بندش کے بعد پیدل آمدورفت اور تجارتی سرگرمیاں معطل ہوگئیں اورسرحد کے دونوں پارسینکڑوں مسافراورکارگوگاڑیاں جمع ہوگئیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق طالبان حکام کا مطالبہ ہے کہ سرحد کوافغان شہریوں کی آمدورفت کے لئے کھول دیا جائے۔ جب تک افغان شہریوں کو آمدورفت کی اجازت نہ دی جائے سرحد بند رہے گی۔واضح رہے کہ این سی اوسی فیصلے کے تحت افغان شہریوں کی پاکستان آمدپر پابندی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔