اسلام آباد، چیئر مین پی اے آر سی ڈاکٹر محمد عظیم خان نے قومی زرعی تحقیقاتی مرکز میں کولڈ چین اینڈ فش پراسیسنگ پلانٹ افتتاح کر دیا ہے۔
انہوں نے اس افتتاحی تقریب کے موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مچھلی کے معیاری گوشت کی پیداوار، اس کے فروغ اور اس کی ویلیو ایڈیشن کے ذریعے مصنوعات کی تیاری پر کام کرنا ہے۔افتتاحی تقریب کے موقع پر انجنیئرشمیم السبطین شاہ ڈی جی این اے آرسی ، ڈاکٹر مرتضی حسن اندرابی ڈائریکٹر (اینیمل سائنسز)این اے آرسی،وہاب ھلال ڈائریکٹر الوہاب انٹرپرائزز، ڈاکٹر ریحانہ کوثر سینئر سائنٹفک آفیسر این اے آرسی و دیگر اعلی عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈاکٹر محمد عظیم خان چیئر مین پی اے آرسی نے مزید اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ پی اے آرسی حفظان صحت کے اصولوں پر مبنی اشیا خورد و نوش کو عوام تک پہچانے کیلئے پرعزم ہے۔ ان اشیا کی تیاری پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے سائنسدانوں کی جانب سے ان کی زرعی تحقیق کو مد نظر رکھ کر کی جاتی ہے۔ زرعی کونسل کے سائنسدانوں کی تحقیق پر مبنی یہ اشیا اب عام پبلک کے لئے پی اے آرسی کے مختلف ڈسپلے سینٹرز پربھی دستیاب ہیں۔ مچھلی کے گوشت کی معیاری پیداوار اور اس کی ویلیو ایڈیشن کے ذریعے مختلف مصنوعات کی تیاری جیسے اقدامات بھی اسی سلسلے کی سرگرمیوں کی ایک کڑی ہے۔ وزارت غذائی تحفظ کے بنیادی مقاصد کے تحت ملک و قوم کو معیاری خوردنی مصنوعات کی فراہمی بھی ہمارا مینڈیٹ ہے جس پر ہمارے سائنسدان لگن سے کام کر رہے ہیں۔
چیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹر عظیم نے قومی زرعی تحقیقاتی مرکز میں کولڈ چین اینڈ فش پراسیسنگ پلانٹ کا افتتاح کر دیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
