Saturday, April 25, 2026
ہومبریکنگ نیوزپاکستان نے الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای او تھری کو کامیابی سے خلا میں بھیج دیا

پاکستان نے الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای او تھری کو کامیابی سے خلا میں بھیج دیا

بیجنگ (آئی پی ایس )پاکستان نے الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای او تھری کو کامیابی سے خلا میں بھیج دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے سیٹلائٹ کو چین کے تیان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں بھجوایا۔

آئی ایس پی آر نے بتایاکہ مقامی طور پر تیار کییگئے ای او سیٹلائٹ کی لانچنگ ایک اور اہم سنگ میل ہے اور ای او تھری سیٹلائٹ کی لانچنگ پاکستان کے خودانحصاری اور شاندار ٹیکنالوجی کی طرف اہم سفرہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ ای او تھری شہری منصوبہ بندی، قدرتی آفات سے نمٹنے کیلیے جدید تصویری ڈیٹا فراہم کریگا، یہ سیٹلائٹ غذائی اور ماحولیاتی تحفظ کیلییجدید تصویری ڈیٹابھی فراہم کریگا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ای اوتھری کی کامیابی ایک مربوط ارتھ آبزرویشن سسٹم کی بنیاد رکھیگی، ای او تھری سیٹلائٹ مختلف شعبوں میں قومی ترجیحات کی تکمیل میں مدددیگا اور پائیدارسماجی ومعاشی ترقی میں کردار ادا کریگا۔سپارکو کی جانب سیای او تھری سیٹلائٹ کی لانچنگ کی تاریخی کامیابی کا اعلان کیاگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تاریخی موقع پر وزیرِاعظم نے سپارکو کیانجینئرز اور سائنسدانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کو سراہا اور خلائی شعبیمیں پاکستان کے دیرینہ دوست چین کے غیر متزلزل تعاون کا بھی اعادہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔