نیویارک(آئی پی ایس )اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی اقدامات پاکستان کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہیں، دہشت گردی کی بدلتی نوعیت کے خطرات پر بات ہونی چاہئے۔
اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن نے اقوامِ متحدہ کے دفتر برائے انسدادِ دہشت گردی یو این کائونر ٹیرارزم فیسرکے ساتھ مل کر اقوامِ متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں دہشت گردی کے نئے اور ابھرتے رجحانات کے موضوع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا۔
اس تقریب نے مختلف نقط نظر کے حامل سفارت کاروں، اقوامِ متحدہ کے پالیسی ماہرین، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور تعلیمی اداروں سے وابستہ انسدادِ دہشت گردی کے ماہرین کو اپنے خیالات کے تبادلے کے لیے ایک مثر پلیٹ فارم فراہم کیا، تقریب کی مشترکہ صدارت پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد اوریو این کائونر ٹیرارزم فیسر کے قائم مقام انڈر سیکریٹری جنرل الیگزینڈر زویوف نے کی، افتتاحی کلمات دونوں شریک صدور نے ادا کیے جبکہ مسٹر رافع شاہ، چیف، پالیسی، نالج مینجمنٹ اینڈ کوآرڈینیشن برانچ،یو این کائونر ٹیرارزم فیسر، نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔
