راولپنڈی (سب نیوز)بشری بی بی سے فیملی ملاقات کی اجازت ملنے کے باوجود آج اہلخانہ اڈیالہ جیل نہیں پہنچے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے حوالے سے بشری بی بی کی فیملی کو پیشگی اطلاع دے دی گئی تھی، تاہم اطلاع کے باوجود اہلخانہ ملاقات کیلئے جیل نہ آئے۔
گزشتہ منگل کو بھی بشری بی بی کی فیملی کو ملاقات سے متعلق آگاہ کیا گیا تھا لیکن وہ اس موقع پر بھی جیل نہیں پہنچی تھی۔گزشتہ دو ہفتوں سے ملاقات کی اجازت موجود ہے تاہم اس کے باوجود فیملی کی جانب سے ملاقات نہیں کی گئی۔ذرائع کے مطابق ملاقات کی اجازت حکومتی اعلی شخصیت کی کوششوں سے ممکن ہوئی ہے۔

