Saturday, April 25, 2026
ہومبریکنگ نیوزچیئرمین سینیٹ کی ذمہ داریاں عارضی طور پر سینیٹر سیدال خان کو سونپ دی گئیں

چیئرمین سینیٹ کی ذمہ داریاں عارضی طور پر سینیٹر سیدال خان کو سونپ دی گئیں

اسلام آباد (آئی پی ایس )سینیٹ سیکریٹریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے سینیٹر سیدال خان کو قائم مقام چیئرمین سینیٹ مقرر کر دیا ہے۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تقرری آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 53(3) اور آرٹیکل 61 کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔ سینیٹر سیدال خان، جو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ ہیں، 25 اپریل 2026 سے بطور قائم مقام چیئرمین سینیٹ ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی ان دنوں صدرِ پاکستان کی بیرونِ ملک سرکاری مصروفیات کے دوران ان کی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں، جس کے باعث قائم مقام چیئرمین کی تقرری ضروری ہوئی۔سینیٹ سیکریٹریٹ کے مطابق اس حوالے سے تمام متعلقہ اداروں اور حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے جبکہ نوٹیفکیشن کو گزٹ آف پاکستان میں شائع کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔