Saturday, April 25, 2026
ہومبریکنگ نیوزصدر مملکت آصف علی زرداری پانچ روزہ دورے پر چائنہ روانہ

صدر مملکت آصف علی زرداری پانچ روزہ دورے پر چائنہ روانہ

لاہور(آئی پی ایس )صدر مملکت آصف علی زرداری پانچ روزہ دورہ پر چائنہ روانہ ہو گئے۔لاہور ایئر پورٹ پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے صدر پاکستان کو الوداع کیا، انہوں نے صدر مملکت سے نیک تمناں کا اظہار کیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق صدر آصف علی زرداری یہ دورہ چینی حکومت کی دعوت پر کر رہے ہیں، دورے کے دوران وہ 25 سے 27 اپریل تک صوبہ ہنان کے شہر چانگ شا جبکہ 28 اپریل سے یکم مئی تک صوبہ ہینان کے شہر سانیا کا دورہ کریں گے۔

دورہ چین میں صدر آصف علی زرداری اپنے چینی ہم منصب اور اعلی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔دوسری جانب ملاقاتوں کے دوران علاقائی، تجارتی روابط اور سکیورٹی تعاون سمیت اہم دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔یاد رہے دورہ دونوں ممالک کے درمیان آل ویدر سٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا عکاس ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔