ڈیرہ اسماعیل خان (آئی پی ایس )وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں بڑے بڑے مافیاز بیٹھے ہیں اور یہ قانون کی حکمرانی نہیں چاہتے۔جمعرات کو ڈیرہ اسماعیل خان میں کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ مافیاز کہتے ہیں کہ ہمیں این آر او دو اور غریب کو پکڑو۔ مافیا کرپٹ نظام سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ رسیدیں دینے کی بجائے باہر بیٹھ کر تقریریں کی جا رہی ہیں، کبھی جھوٹے لوگ قوم نہیں بنا سکتے۔ ملک میں ایسے لوگ آئے جو اربوں کی پراپرٹی پر بیٹھے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان بنا تو آبادی کم تھی،آج بہت بڑھ گئی، آبادی کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے،آبادی بڑھنے کی وجہ سے گندم منگوانا پڑی، اس مرتبہ فصل بہتر ہوئی ہے۔ملک میں 50 سال بعد ڈیم بن رہے ہیں،ہمیں زراعت پر تحقیق کرنے کی ضرورت ہے،پاکستان میں زیتون کی کاشت کا انقلاب آ رہاہے۔دنیا کی تاریخ پڑھی ہے، ریاست مدینہ میرے ایمان کا حصہ ہے،اس کے اصول بڑے انقلابی تھے،ان لوگوں میں سے نہیں جو اسلام کو ذاتی مفادات کے لیے استعمال کرتے ہیں،دین کی پیروی نہ کرنے کی وجہ سے ہمارے حالات ابتر ہیں۔
پاکستان میں زیتون کی کاشت کا انقلاب آ رہاہے، وزیراعظم
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
