اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدرات اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں کامیاب پاکستان پروگرام کی منظوری دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق کامیاب پاکستان پروگرام پہلے مرحلے میں بلوچستان، کے پی، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں شروع کیا جائے گا۔ سندھ اور پنجاب کے پسماندہ اضلاع میں بھی کامیاب پاکستان پروگرام شروع کیا جائے گا۔ای سی سی نے 50 ہزار ٹن چینی کی درآمد کی منظوری بھی دے دی ہے۔ چینی کی درآمد تین مراحل میں کی جائے گی ۔پاکستان سٹیل ملز ملازمین کیلئے تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے 11 ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے۔ پاکستان سٹیل ملز ملازمین کو تنخواہیں 2021-22 کیلئے ادا کی جائیں گی۔ای سی سی اجلاس میں وزارت دفاع کی سمری پر افواج پاکستان کیلئے فنڈز کی منظوری اور وزارت داخلہ کی سمری پر فرنٹئیر کانسٹیبلری سنٹر کے قیام کیلئے فنڈز کی منظوری بھی دی گئیاقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں آٹھ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔
ای سی سی اجلاس میں کامیاب پاکستان پروگرام کی منظوری دیدی گئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
