Saturday, April 25, 2026
ہومتازہ ترینچینی وزیر خارجہ کا سرحدی اعتماد کے معاہدے کی 30ویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغام

چینی وزیر خارجہ کا سرحدی اعتماد کے معاہدے کی 30ویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغام

بیجنگ :چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای نے چین، قازقستان، کرغزستان، روس اور تاجکستان کے درمیان طے پانے والے “سرحدی علاقوں میں عسکری اعتماد کو مضبوط کرنے کے بارے میں معاہدے”پر دستخط کی 30ویں سالگرہ کے موقع پر ” دو معاہدوں ” پر عمل درآمد کرنے والے مشترکہ نگرانی گروپ کو تہنیتی پیغام ارسال کیا۔

یہ “دو معاہدے” سرحدی علاقوں میں عسکری اعتماد کے فروغ اور ملٹری فورسز میں باہمی کمی سے متعلق ہیں، جنہوں نے خطے میں استحکام اور باہمی اعتماد کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ وانگ ای نے اپنے پیغام میں کہا کہ ان معاہدوں پر دستخط اور تعاون کے نظام کا قیام ممالک کے درمیان سیاسی اعتماد بڑھانے اور سرحدی امن کو مستحکم کرنے کی ایک کامیاب مثال ہے،

جس نے خطے میں طویل المدتی امن اور مشترکہ ترقی کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر شی جن پھنگ اور دیگر شریک ممالک کے سربراہان کی اسٹریٹجک رہنمائی میں پانچوں ممالک کے درمیان سیاسی اعتماد مزید گہرا ہوا ہے، عملی تعاون میں وسعت آئی ہے اور عوامی و ثقافتی روابط بھی مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔