سری نگر: (آئی پی ایس) پہلگام فالس فلیگ کے بعد اولڈ پلے بک کے مطابق مسلمانوں پرمظالم اورجعلی انکاؤنٹرز کی بھارتی شرمناک تاریخ سامنے آگئی۔
بھارت میں اندرونی خلفشار، اقلیتوں پرمظالم اور بڑھتی انتہا پسندی سے توجہ ہٹانے کے لیے فالس فلیگ آپریشنز تاریخ کا ایک سیاہ باب ہیں، فالس فلیگ آپریشن کے بعد پرانے سکرپٹ کے مطابق گودی میڈیا کے ذریعے پاکستان اور مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز بیانیے کو فروغ دیا جاتا ہے۔
فالس فلیگ آپریشن کے پس منظر میں ایک فرسودہ سکرپٹ کے تحت گرفتار افراد کو جعلی مقابلوں میں ہلاک کرکے دہشتگرد بنا کر پیش کیا جاتا ہے، تاہم 23 اپریل 2025 کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کے تحت جعلی مقابلے میں دو کشمیریوں کو شہید کر کے پاکستان پر الزامات کی مذموم کوشش کی۔
مقبوضہ جموں و کشمیر کے شہریوں نے کہا کہ بھارتی فورسز جبر وظلم کی انتہا کرتے ہیں اور عام شہریوں کو دہشتگرد بنا کر شہید کیا جاتا ہے، خوف کی فضا پھیلانے کیلئے جابر بھارتی فوج بزرگ شہریوں کو بھی بہیمانہ تشدد سے قتل کر دیتی ہے۔
کشمیری حریت رہنما ضیاء مصطفیٰ شہید کی بہن نے کہا کہ قابض بھارت نے میرے بھائی کو بھی عدالت میں فیصلہ ہونے سے قبل ہی جیل سے نکال کر قتل کر دیا۔
دوسری طرف عالمی ماہرین کے مطابق مستقبل میں بھی بھارت کیجانب سے قیدیوں کو جعلی انکاونٹرز میں قتل کرکے دہشتگرد ظاہر کرنے کا خدشہ موجود ہے ، جبکہ گودی میڈیا داخلی خلفشار سے توجہ ہٹانے کیلئے گھسے پٹے سکرپٹ کے تحت معصوم مسلمانوں کو دہشتگرد بنا کر پیش کرتا ہے۔
علاوہ ازیں، ماورائے عدالت قتل کے باوجود یہ حقیقت آشکار ہوچکی ہے کہ مودی کے سیاسی عزائم کیلئے پہلگام واقعہ بھی فالس فلیگ آپریشنزکا تسلسل تھا۔
