کراچی:(آئی پی ایس) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں آج مسلسل دوسرے دن کم ہو گئیں۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج بدھ کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 12 ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 766 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔
دریں اثنا عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 1200 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد مقامی سطح پر سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 98 ہزار 962 روپے فی تولہ ہو گئی۔اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 1029 روپے کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی قیمت 4 لاکھ 27 ہزار 779 روپے ہو گئی۔
سونے کی قیمتوں کے ساتھ ساتھ مقامی مارکیٹ میں چاندی کے نرخ بھی کم ہو گئے۔ مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 34 روپے کی کمی سے 8ہزار 324 روپے کی سطح پر آگئی جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 29روپے کی کمی سے 7ہزار 136روپے کی سطح پر آگئی۔واضح رہے کہ سونے اور چاندی کی قیمتوں میں گزشتہ روز بھی کمی ریکارڈ ہوئی تھی۔
