Wednesday, April 22, 2026
ہومکھیلقومی کراٹے اسٹار آرزو ٹریفک حادثے میں جاں بحق

قومی کراٹے اسٹار آرزو ٹریفک حادثے میں جاں بحق

کوئٹہ (آئی پی ایس) قومی کراٹے اسٹار کھلاڑی ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے کے بعد جاں بحق ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار18 سالہ آرزو دختر حیدر علی کوئٹہ میں حادثے کا شکار ہو گئی تھیں۔

غلام علی ہزارہ اسپورٹس کمپلیکس، کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی آرزو قومی مقابلوں میں بلوچستان کی نمائندگی کرتی تھیں۔آرزومقامی کراٹے چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے اپنی ساتھی کے ہمراہ جاتے ہوئے موٹر سائیکل پھسل جانے کے سبب شدید زخمی ہو گئی تھیں۔دریں اثناء چیئرمین پاکستان کراٹے فیڈریشن محمد جہانگیر اور دیگر عہدے داران نے خاتون قومی کھلاڑی کی رحلت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔