Sunday, April 19, 2026
ہومتازہ ترینمدینہ منورہ: قبل از حج پروازوں کا آغاز، 1357 پاکستانی عازمین کی آمد

مدینہ منورہ: قبل از حج پروازوں کا آغاز، 1357 پاکستانی عازمین کی آمد

مدینہ منورہ — پاکستان سے قبل از حج پروازوں کا سلسلہ شروع ہو گیا، جس کے تحت 1357 پاکستانی عازمین حج مدینہ منورہ پہنچے۔مدینہ ایرپور پر عازمین کا استقبال سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق، قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی اور ڈائریکٹر جنرل حج عبدالوهاب سومرو نے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر مکہ محمد عارف اسلم راؤ، ڈائریکٹر مدینہ زاہد سہیل، کوآرڈینیٹر مکہ ذوالفقار خان اور کوآرڈینیٹر مدینہ کاشف حسین بھی موجود تھے۔

تمام عازمین کو مدینہ منورہ کے مرکزی علاقے مرکزِیہ منتقل کیا گیا، جو مسجد نبوی ﷺ کےکچھ سو میٹرپر واقع ہے۔ اس سال پاکستان حج مشن نے سرکاری اسکیم کے تحت آنے والے ایک لاکھ انیس ہزار دو سو دس عازمین کے لیے رہائش کے مکمل انتظامات مرکزیہ میں کر رکھے ہیں ۔

حکام کے مطابق عازمین کو بغیر تاخیر کے رہائش فراہم کی گئی۔ عازمین کو رہائش گاہوں پر ہی نسک کارڈز بھی جاری کیے گئے، جو عبادات اور مقدس مقامات تک رسائی کے لیے ضروری ہیں۔ ان کے اعزاز میں استقبالیہ کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا۔
رہائش کے بعد عازمین نے مسجد نبوی ﷺ کا رخ کیا، جہاں انہوں نے روضۂ رسول ﷺ پر حاضری دی، جو مدینہ پہنچنے کے بعد اکثر عازمین کا پہلا عمل ہوتا ہے۔
ایک عازم نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی اور سعودی حکومتوں نے بہترین سہولیات فراہم کی ہیں۔
حکام کے مطابق آئندہ دنوں میں مزید پروازیں مدینہ منورہ پہنچیں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔