Thursday, June 18, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستاناسحاق ڈار سے بحرینی ہم منصب کا رابطہ، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار سے بحرینی ہم منصب کا رابطہ، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(سب نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کو بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی کا ٹیلیفون موصول ہوا، جس میں دونوں رہنماں نے امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر تبادلہ خیال کیا۔
بحرینی وزیر خارجہ نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہونے پر اسحاق ڈار کو مبارکباد دی اور امریکا و ایران کے درمیان مفاہمت کی راہ ہموار کرنے میں پاکستان کے تعمیری ثالثی کردار کو سراہا۔دونوں وزرائے خارجہ نے اس اہم پیشرفت کو خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ معاہدہ دیرپا امن کے قیام میں مددگار ثابت ہوگا۔
گفتگو کے دوران پاکستان اور بحرین کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا گیا اور دونوں ممالک کے مابین اعلی سطحی روابط اور مختلف شعبوں میں قریبی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔دونوں رہنماں نے باہمی دلچسپی کے امور پر مشاورت جاری رکھنے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔