Monday, June 22, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانخیبرپختونخوا حکومت کا 19جون کوصوبے کا مکمل سالانہ بجٹ پیش کرنیکا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت کا 19جون کوصوبے کا مکمل سالانہ بجٹ پیش کرنیکا فیصلہ

پشاور(سب نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے 19 جون کو مکمل سالانہ بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے 19 جون کو مکمل سالانہ بجٹ پیش کرنے کے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تمام ارکان اسمبلی بجٹ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش تھی کہ بجٹ سے قبل بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کی جائے لیکن اجازت نہیں دی گئی۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ عوامی مفاد اور صوبے کی ترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے بجٹ پیش کیا جائیگا، جب کہ صوبے کا سالانہ بجٹ مشیر خزانہ مزمل اسلم پیش کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔