Thursday, June 18, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانجماعت اسلامی پنجاب کے زیر اہتمام جمعہ کوصوبے کے تمام ضلعی ہیڈ کواٹرز میں احتجاجی مظاہر ے کیے جا ئیں گے

جماعت اسلامی پنجاب کے زیر اہتمام جمعہ کوصوبے کے تمام ضلعی ہیڈ کواٹرز میں احتجاجی مظاہر ے کیے جا ئیں گے

اسلام آباد(سب نیوز)امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا ہے کہ حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر پٹرول کی قیمتوں میں بڑی کمی کے لیے جماعت اسلامی شمالی پنجاب کے زیر اہتمام (کل) 19جون بروزجمعہ کوصوبے کے تمام ضلعی ہیڈ کواٹرز ، راولپنڈی ، گجرات ، منڈی بہاوالدین ، تلہ گنگ خوشاب، چکوال ، جہلم ، اٹک ، میانوالی ، سر گودھا ، بھکر اور مر ی میں احتجاجی مظاہر ے منعقد کیے جا ئیں گے جس سے جماعت اسلامی کے صوبائی و ضلعی رہنما خطاب کر یں گے۔
انھوں نے کہا پٹرول کی قیمت فوری طور پر 225 روپے فی لیٹر کی جائے، پٹرول پر عائد لیوی ختم کی جائے، اب 10 یا 20 روپے کی کمی سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، عوام کو حقیقی ریلیف دینا ہوگا، ڈیزل اور بجلی کی قیمتیں بھی کم کی جائیں، عالمی اور علاقائی حالات معمول پر آنے کے بعد پاکستان میں بھی عوام کو سپولیات دی جائیں، حکومت 28 فروری کی سطح پر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں واپس لائے، لاک ڈاون ختم کرے اور مہنگائی کا بوجھ عوام پر ڈالنے کے بجائے اپنی شاہ خرچیاں کم کرے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔