Saturday, April 18, 2026
ہومبریکنگ نیوزاسلام آباد میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات، مختلف علاقوں میں پولیس کے سرچ آپریشنز

اسلام آباد میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات، مختلف علاقوں میں پولیس کے سرچ آپریشنز

اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر مشترکہ گرینڈ کومبنگ سرچ آپریشنز جاری ہیں۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ شالیمار، تھانہ کھنہ، تھانہ سیکریٹریٹ، تھانہ کورال، تھانہ گولڑہ، تھانہ بھارہ کہو، تھانہ نون، تھانہ لوہی بھیر اور تھانہ رمنا کے علاقوں میں سرچ آپریشنز کیے گئے۔

یہ کارروائیاں ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کی سپر ویژن اور زونل ایس پیز کی نگرانی میں انجام دی گئیں، جن میں لیڈیز پولیس نے بھی حصہ لیا۔سرچ آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر 1164 افراد اور 679 گھرانوں کو چیک کیا گیا، جبکہ 113 دکانوں اور 63 ہوٹلز کی تلاشی لی گئی۔

اسی طرح 426 موٹر سائیکلوں اور 164 گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی گئی۔ کارروائیوں کے دوران 85 مشکوک افراد اور 47 موٹر سائیکلوں کو مزید تفتیش کے لیے متعلقہ تھانوں میں منتقل کیا گیا۔پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ایک ملزم کو گرفتار کرکے ایک پستول بمعہ ایمونیشن برآمد کیا، جبکہ منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کو بھی گرفتار کرکے آئس برآمد کی گئی۔

شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر مثر چیکنگ کے لیے خصوصی پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں اور تمام پیٹرولنگ یونٹس و خصوصی اسکواڈز شہر بھر میں گشت کر رہے ہیں۔ سینیئر افسران خود فیلڈ میں موجود رہ کر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ترجمان کے مطابق شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ چیکنگ کے دوران پولیس سے تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دیں۔

دوسری جانب تھانہ انڈسٹریل ایریا پولیس نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے 15 موٹر سائیکل برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کر دیے۔ایس پی انڈسٹریل ایریا کے مطابق ایس ایچ او اور اس کی ٹیم نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری میں ملوث گروہ کے 2 ارکان کو گرفتار کیا۔ایس پی انڈسٹریل ایریا زون حسنین وارث نے بتایا کہ ملزمان سے برآمد شدہ موٹر سائیکلوں کی چابیاں اصل مالکان کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیف سٹی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے موٹر سائیکل چور گروہ کا سراغ لگایا گیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ منظم اور متحرک گینگز کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری ہیں اور شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈان کیا جا رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔