Saturday, April 18, 2026
ہومبریکنگ نیوزجنگ بندی میں شاید توسیع نہ کروں، بدقسمتی سے بم دوبارہ گرانا پڑے گا، ٹرمپ

جنگ بندی میں شاید توسیع نہ کروں، بدقسمتی سے بم دوبارہ گرانا پڑے گا، ٹرمپ

نیویارک(آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر 22 اپریل تک مذاکرات کے نتیجے میں کوئی حتمی معاہدہ نہ ہوا تو ایران کے ساتھ عارضی جنگ بندی میں توسیع نہیں ہوسکتی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ائیر فورس ون میں سوار صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے فوجی آپریشن دوبارہ شروع کرنے کے امکان پر بات کی۔

انہوں نے کہا کہ جنگ بندی معاہدے میں شاید میں توسیع نہیں کروں گا۔ ناکہ بندی جاری ہے اور بدقسمتی سے ہمیں دوبارہ بم گرانا پڑے گا۔واضح رہے کہ موجودہ عارضی جنگ بندی جو 8 اپریل کو شروع ہوئی، چار دن میں ختم ہونے والی ہے جبکہ 11 سے 12 اپریل کو ہونے والے مذاکرات کا پہلا دور کسی اعلان کردہ معاہدے کے بغیر اختتام پذیر ہوا۔ٹرمپ نے امید کا اظہار کیا ہے کہ اعلی سطحی ملاقاتوں کا دوسرا دور ہفتے کے آخر میں ہو سکتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔