Friday, April 17, 2026
ہومکامرسسونے کی قیمتوں میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

سونے کی قیمتوں میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

کراچی (آئی پی ایس) پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں ہفتے کے پہلے دن کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 1600 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 95 ہزار 362 روپے ہو ئی ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 371 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 24 ہزار 693 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 16 ڈالرز گھٹ کر 4730 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔