Friday, April 17, 2026
ہومتازہ ترینکرنل عرفان حسن کا فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ

کرنل عرفان حسن کا فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ

فیصل آباد (آئی پی ایس) وزارتِ دفاع کے چیف کوآرڈینیٹر ایوی ایشن، کرنل عرفان حسن نے حال ہی میں فیصل آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ کیا، جو پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے زیر انتظام ایئرپورٹس کے معائنے کے سلسلے کی کڑی ہے۔ دورے کے دوران متعلقہ سرکاری اداروں کے نمائندگان اور پی اے اے کے مختلف شعبوں کے سربراہان کے ساتھ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایئرپورٹ آپریشنز، فلائٹ ہینڈلنگ اور درپیش چیلنجز کا جائزہ لیا گیا۔ ایئرپورٹ منیجر نے جاری ترقیاتی منصوبوں، مستقبل کے لائحہ عمل اور موجودہ مسائل پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر ایک سالہ کارکردگی پر مبنی پریزنٹیشن بھی پیش کی گئی۔ چیف کوآرڈینیٹر نے ایس ایل ایز، کمرشل آپریشنز، ایئر سائیڈ ایریا، اے ٹی سی ٹاور، لاؤنجز اور مسافروں کی سہولیات کا تفصیلی معائنہ کیا۔

انہوں نے صفائی کے معیار اور مسافروں کی سہولیات کے لئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پی اے پی کی کاوشوں کو سراہا۔
دورے کے دوران چیف کوارڈنیٹر ایویشن نے مختلف فسلیٹیشن کاؤنٹرز پر عملے سے ملاقات بھی کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔