Sunday, April 5, 2026
ہومبریکنگ نیوزاپنی بہنوں کی وجہ سے عمران خان جیل سے باہر نہیں آسکے، شیر افضل مروت

اپنی بہنوں کی وجہ سے عمران خان جیل سے باہر نہیں آسکے، شیر افضل مروت

اسلام آباد(آئی پی ایس)رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نیکہا ہیکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان تک صرف ان کی بہنوں کی رسائی ہے، بہنوں کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر نہیں آسکے۔ڈی آئی خان میں میڈیا سے گفتگو میں شیرافضل مروت کا کہنا تھا کہ پارٹی کی یہ قیادت نہ خود کام کرتی ہے نہ دوسروں کو کرنے دیتی ہے، علی امین گنڈاپور کو واپس لانے کے لیے پارٹی کو انہیں راضی کرنا ہوگا، علی امین گنڈا پورکو ہٹانیکے لیے پارٹی نے الزام تراشیاں کی تھیں۔

شیرافضل مروت کا کہنا تھا کہ ایسے بندے کو اب وزیراعلی بنایا گیا ہے جو پرائمری اسکول نہیں چلاسکتا، موجودہ وزیراعلی خیبرپختونخوا 6 ماہ میں اپنی کابینہ بھی نہیں بنا سکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کس وزیراعلی کے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے نہیں ہوتے؟ علی امین گنڈاپور پر اسٹیبلشمنٹ سے رابطے کا الزام لگاتے ہیں، موجودہ وزیراعلی تو اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں میں 10 قدم آگے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب تک علی امین اور بیرسٹر گوہر کو آگے نہیں لایا جاتا پارٹی آگے نہیں جائیگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔