Sunday, April 5, 2026
ہومبریکنگ نیوزسعودی ولی عہد کے متعلق ٹرمپ کے توہین آمیز جملوں پر مولانا فضل الرحمن کا ردعمل سامنے آگیا

سعودی ولی عہد کے متعلق ٹرمپ کے توہین آمیز جملوں پر مولانا فضل الرحمن کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد (آئی پی ایس )سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان کے متعلق ٹرمپ کے توہین آمیز جملوں پر مولانا فضل الرحمن کا ردعمل سامنے آگیا۔مولانا فضل الرحمن نے پرنس محمد بن سلمان کے بارے میں ٹرمپ کے توہین آمیز جملوں کی مذمت کی اور کہا کہ محمد بن سلمان کے بارے کلمات امت مسلمہ کی توہین ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کو بنیادی انسانی حقوق اور تہذیب سیکھنے کی ضرورت ہے، امریکا کا ایسے فاتر العقل شخص کو صدر مسلط کرنا سوالیہ نشان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم حکمرانوں کو اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا، اسلامی بلاک اور امریکا و اسرائیل گٹھ جوڑ کے مقابلہ میں ایک آواز بننے کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ میامی میں منعقدہ سعودی انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدرٹرمپ نے ولی عہد کے حوالے سے سخت اور نازیبا انداز میں گفتگو کی تھی۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ محمد بن سلمان کو ابتدا میں یہ اندازہ نہیں تھا کہ انہیں ان کی تعریف کرنی پڑے گی اور وہ انہیں سابق امریکی صدور کی طرح کمزور قیادت سمجھتے تھے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں مزید کہا تھا کہ اب سعودی ولی عہد کو ان کے ساتھ احترام سے بات کرنا پڑتی ہے اور انہیں ایسا کرنا ہی ہوگا۔ ان کے اس بیان کو سفارتی آداب کے خلاف قرار دیا جا رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔