Monday, May 25, 2026
ہومتازہ ترینآپریشن غضب للحق کامیابی سے جاری، افغان طالبان کے 684جنگجو ہلاک

آپریشن غضب للحق کامیابی سے جاری، افغان طالبان کے 684جنگجو ہلاک

اسلام آباد (سب نیوز)پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخارج کو دو روزہ کارروائی کے دوران بڑے پیمانے پر جانی اور عسکری نقصان پہنچایا ہے۔ آپریشن ضرب للحق کے تحت 14اور 15مارچ کو مختلف محاذوں پر زمینی اور فضائی آپریشن کیے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دو روزہ کارروائیوں کے دوران 684 افغان طالبان جنگجو ہلاک ہوئے جبکہ افغان طالبان اور فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 912 دہشتگرد زخمی ہوئے۔ ان کارروائیوں کے دوران پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے سرحدی علاقوں میں موجود متعدد عسکری تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا۔پاک فوج نے کارروائیوں کے دوران افغان طالبان کی 252 چوکیوں کو تباہ کیا جبکہ 44 چوکیوں پر قبضہ کیا۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آپریشن کے دوران بھاری ہتھیاروں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ کارروائیوں کے نتیجے میں 229 ٹینکس، بکتر بند گاڑیاں اور توپیں تباہ کی گئیں۔اسی دوران فضائی کارروائیوں میں 73 دہشت گرد مارے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے چترال میں ملحقہ پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بادانی پوسٹ کو چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے نشانہ بناکر تباہ کردیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بادانی پوسٹ کو مختلف زمینی ہتھیاروں اور کواڈ کاپٹرز کے ذریعے مکمل تباہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں پوسٹ مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔افغان طالبان اورفتنہ الخوارج کوبلا اشتعال جارحیت کے بعد ہر محاذ پر بھرپور پسپائی کا سامنا ہے، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن غضب للحق اپنے مقررہ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا اور سرحدی علاقوں میں سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے مزید اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔