Monday, May 25, 2026
ہومتازہ ترینحارث رؤف نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

حارث رؤف نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

لاہور:حارث رئوف ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے والے تیسرے تیز ترین پاکستانی بولر بن گئے۔

انھوں نے یہ اعزاز گزشتہ دنوں بنگلا دیش سے سیریز کے دوسرے ون ڈے میں حاصل کیا، یہ حارث کے کیریئر کا 55 واں ون ڈے انٹرنیشنل تھا۔

حارث رؤف نے 4.3 اوورز میں 23 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں جبکہ موجودہ کپتان شاہین آفریدی یہ کارنامہ سب سے کم 51 میچز میں سرانجام دے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ثقلین مشتاق 53 میچز میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرکے دوسرے نمبر پر ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔