Monday, April 13, 2026
ہومکھیلمصباح الحق اور سرفراز احمد سلیکشن کمیٹی کا حصہ بن گئے

مصباح الحق اور سرفراز احمد سلیکشن کمیٹی کا حصہ بن گئے

لاہور(آئی پی ایس) سابق آئی سی سی ایلیٹ پینل امپائر علیم ڈار کے سلیکشن کمیٹی سے مستعفی ہونے کے بعد پی سی بی نے چار رکنی سلیکشن کمیٹی کی از سر نوتشکیل کردی۔

تفصیلات کے مطابق اب سابق کپتان مصباح الحق اور سرفراز احمد کو سلیکشن کمیٹی کاحصہ بنالیا ہے، اس طرح اب چار رکنی سلیکشن کمیٹی ٹیموں کا انتخاب کیا کرے گی۔

سلیکشن کمیٹی میں عاقب جاوید، اسد شفیق، مصباح الحق اور سرفراز احمد شامل ہیں۔

علیم ڈار کے مستعفی ہونے کے بعد سلیکشن کمیٹی میں سے ڈیٹا اینالسٹ عثمان ہاشمی کو نکال دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سرفراز احمد کو قومی ٹیسٹ ٹیم کا کوچ بھی بنائے جانے کا قوی امکان ہے۔

مصباح الحق اور سرفراز احمد اس سے پہلے سلیکشن میں اپنی رائے دیا کرتے تھے تاہم اب ان کو باقاعدہ طور پر سلیکشن کمیٹی کا رکن بنا لیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔