جدہ(آئی پی ایس )مشرق وسطی میں جاری جنگ کے تناظر میں سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانے نے مملکت میں مقیم پاکستانی شہریوں کے لیے ہدایات جاری کردی۔ سفارت خانے کی جانب سے سعودی عرب میں موجود پاکستانی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سعودی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں اور سوشل میڈیا پر ایسا کوئی مواد شیئر کرنے سے گریز کریں جو مملکت کے قوانین کے منافی ہو۔
ریاض میں پاکستانی سفارت خانے نے اپنے اعلامیے میں بتایا ہے کہ سفارت خانہ پاکستانی شہریوں کی معاونت کے لیے چوبیس گھنٹے فعال ہے اور اس مقصد کے لیے ٹیمیں ائیرپورٹ اور سفارت خانے دونوں مقامات پر تعینات ہیں تاکہ پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا سکے۔
