Wednesday, June 10, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینچینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی چودہویں قومی کمیٹی کے چوتھے اجلاس کا آغاز بدھ کو ہو گا

چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی چودہویں قومی کمیٹی کے چوتھے اجلاس کا آغاز بدھ کو ہو گا

بیجنگ : چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی چودہویں قومی کمیٹی کے چوتھے اجلاس کی پریس کانفرنس منعقد ہوئی، اجلاس کے ترجمان لیو جیئی نے ملکی اور غیرملکی میڈیا کو اس اجلاس سے متعلق آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ سات روزہ سی پی پی سی سی کا چوتھا اجلاس بدھ کی سہ پہر 3 بجے شروع ہو گا اور اس کا اختتام 11 مارچ کو ہوگا۔

پریس کانفرنس کے مطابق چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کی مستقل کمیٹی کی ورک رپورٹ اور تجاویز کی رپورٹ کو سننا اور غور کرنا۔ چین کی چودہویں قومی عوامی کانگریس کے چوتھے اجلاس میں شریک ہونا، حکومت کی ورک رپورٹ اور دیگر متعلقہ رپورٹس کو سننا اورا ن پر بحث اور قومی معیشت اور سماجی ترقی کے پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کے مسودے پر بحث ، سی پی پی سی سی کے چوتھے اجلاس کی سیاسی قرارداد ، مستقل کمیٹی کی ورک رپورٹ کی قرارداد ، سی پی پی سی سی کی چودہویں قومی کمیٹی کے تیسرے اجلاس کے بعد سے حاصل شدہ تجاویز کی رپورٹ کی مناسبت سے قرارداد نیز سی پی پی سی سی کے چوتھے اجلاس میں پیش کی جانے والی تجاویز کی نظرثانی کے حوالے سے رپورٹ کی منظوری اجلاس کا بنیادی ایجنڈا ہو گا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔