ہومپاکستاننظام انصاف میں شفافیت، رسائی اورکارکردگی اولین ترجیح ہے،چیف جسٹس

نظام انصاف میں شفافیت، رسائی اورکارکردگی اولین ترجیح ہے،چیف جسٹس

اسلام آباد (آئی پی ایس )چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ رولز 2025سے ڈیجیٹل دور کا آغاز ہو چکا، نظام انصاف میں شفافیت، رسائی اور کارکردگی اولین ترجیح ہے، چیف جسٹس نے عدالتی اصلاحات پر ججز اور اداروں کو خراج تحسین پیش کیا۔

سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نے کہا کہ 45سال بعد عدالتی قوانین میں تاریخی اصلاحات کی گئی ہیں،چین کی اعلی عدالت کے ساتھ مفاہمتی معاہدہ طے پایا جبکہ ترکیہ کی آئینی عدالت سے معاہدہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، عدلیہ کی آزادی کے تحفظ کیلئے نیا ادارہ جاتی طریقہ کارمتعارف کرانے کے ساتھ سپریم کورٹ نے رواں سال 27ہزار سے زائد مقدمات نمٹائے۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا ہے پرانے سزائے موت اورعمر قید کے کیسز نمٹائے جا چکے ہیں۔ اب عدالت میں 2025تک کے نئے مقدمات زیر سماعت ہیں، عوامی سہولت کیلئے آن لائن فیڈ بیک سسٹم قائم کیا گیا ہے، اینٹی کرپشن ہاٹ لائن اور کال سنٹر کا آغاز بھی ہو چکا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔