Saturday, May 9, 2026
ہومکالم وبلاگزبلاگزایشیاء کا نیا منظرنامہ

ایشیاء کا نیا منظرنامہ

تحریر اظہرخان
‎@azherkhan301
کابل میں 20 سال بعد ایک نئی صبح طلوع ہوئی جب طالبان نے کابل پربغیر کسی مزاحمت کے قبضہ کرلیا کابل کی نئی تاریخ رقم ہوئی پہلی بارتاریخ میں کابل بغیر گولی چلے فتح ہوا۔ طالبان ترجمان نے کہا ہم کرپٹ بزدل حکمرانوں کے بھاگ جانے پر کابل میں داخل ہوئے تاکہ عام لوگوں کو تحفظ یقینی بنایا جائے شہرکا نظم ونسق چلایا جائے۔
اس وقت کابل ایئرپورٹ پر افراتفری مچی ہے جہاں امریکن و دیگرافواج موجود ہے وہاں ہزاروں افراد ہیں باقی پورے شہرکی زندگی پرسکون ہے لوگ اپنے روزمرہ کاموں پرآچکے ہیں۔
نئے دور کے طالبان نے اعلان کیا تمام لوگوں کو عام معافی ہے سوائے چور ڈاکووں یا جو مزاحمت کرے گا افغان سرزمین دہشت گردی کے لئے استعمال نہیں ہوگی سب سے بڑھ کر خواتین افغان اقداروشریعت پررہتے ہوئے ہرشعبے میں کام کریں سفارتخانے و تمام غیرملکی ہماری امان میں ہیں ان کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے دنیا تعمیر نو میں مدد کرے ہم اب پڑوسیوں سے اچھے تعلقات رکھیں گے کرپٹ عناصر کی اس ملک میں کوئی جگہ نہیں۔
اس وقت سب 4 ملکوں کے پاکستان چائنا ایران روس کے سفارتخانے کام کررہے ہیں جس میں پاکستان سرفہرست ہے جس کا کلیدی کردار رہا افغانستان کو خانہ جنگی سے بچانے کے لئے آج پاکستان افغانستان میں امن کا پارٹنر ہے۔
اس وقت اگرکوئی افغانستان میں سب سے شکست خوردہ ہے تو وہ بھارت ہے حتی کے بھارت امریکہ و اشرف غنی سے بھی زیادہ بے وقعت ہوگیا ہے پچھلے 20 برس میں افغانستان میں سب سے بڑی سرمایہ کاری بھارت نے کی تاکہ وہاں کی سرزمین استعمال کرکے پاکستان کو نقصان پہنچایا جاتا رہے پاکستان کی افواج کو افغان سرحد پرمصروف رکھا جائے مگر اب بھارت کے تابوت میں طالبان نے آخری کیل ٹھوک دی جب طالبان نے کابل پر قبضہ کیا۔
بھارت نے 3 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی 400 سے زائد پروجیکٹ بھارتی فنڈنگ سے مکمل ہوئے متعدد اسکولز ہسپتال ڈیمزکی تعمیر بھارتی سرمایہ کاری سے شروع ہوئے حتی کے افغان پارلیمنٹ کی تعمیر تک بھارتی سرمایہ کاری سے کیا جس افتتاح تک مودی نے کیا تھا۔
افغان بھارت دو طرفہ تجارت تقریبا 100 ارب روپے سے زائد ہے جو اس وقت مکمل بند ہے۔ بھارت نے سب زیادہ سفارتخانے افغانستان میں قائم کئے وہاں کے لوگوں کو پاکستان کے خلاف بھڑکا کر دہشت گردی میں استعمال کیا پاکستان میں ہونے والے متعدد دہشتگردی کے واقعات افغانستان میں موجود بھارتی ایجنٹوں نے ٹی ٹی پی کی مدد سے کرائے۔
دہلی اس وقت ڈرا سہما ہوا دیکھ رہا ہے جس کے خواب بکھرچکے ہیں وہ افغان سرزمین کا استعمال کرکے پاکستان کو توڑنے کے خواب سجائے اپنے کھربوں روپے گنوا بیٹھا ہے اس کی تمام سرمایہ کاری اس وقت صفر ہوگئی ہے۔

بھارتی امریکہ آشیرباد سے چین پاکستان پر مسلسل دباؤ کھنا چاہتا تھا مگر گیم اتنی جلدی الٹ جائے گی یہ کسی کو توقع نہیں آج پاکستان و افغانستان صرف چین کی مدد سے ترقی کی نئی منازل طے کرسکتے ہیں۔
سب جانتے ہیں افغان سرزمین معدنیات سے بھری پڑی ہے دنیا کا دوسرا بڑا تانبے کا ذخیرہ افغانستان میں موجود ہیں جس کی مالیت 50 ارب ڈالر سے زائد ہے۔ اس وقت دنیا بھر میں معدنیات کی کمی ہے اور چین اس موقع سے فائدہ اٹھا کر دنیا بھر کو افغانستان میں موجود معدنیات کو استعمال کرکے ترقی و خوشحالی کے نئے دروازے کھول سکتا ہے افغانستان کی معدنیات چین کی ٹیکنالوجی پاکستان کی راہداری یہ تین عوامل ایک نئے ایشیاء کی ابھرتے ہوئے منظرنامے کی شروعات بن سکتی ہے۔
چین اس وقت مکمل تیارہے اپنی سرمایہ کاری سے بھارتی نامکمل پروجیکٹ مکمل کرنے کے لئے تاکہ افغان عوام میں اپنا اعتماد قائم کرسکے وہاں کا انفراسٹرکچر کی تعمیر نو کرسکے چین طالبان کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے۔
ایک نئے ترقی یافتہ ایشیاء کی صبح انشاء اللہ بہت ہوگی جس کی ڈور افغانستان پاکستان چین کے ہاتھ میں ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔