ہومپاکستانپی ٹی آئی اور دہشتگردوں کے گٹھ جوڑ کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں ، عطا اللہ تارڑ

پی ٹی آئی اور دہشتگردوں کے گٹھ جوڑ کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں ، عطا اللہ تارڑ

اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ آج کابینہ اجلاس میں بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا دہشتگردی سے کتنا متاثر ہے، کیا وجہ ہے کہ خیبر پختونخوا میں تھانے دہشتگردوں کے حوالے ہیں

اسلام آباد میں وفاقی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ انہوں نے دہشتگردوں کے ساتھ شراکت داری کر کے کچھ اضلاع کو آوٹ سورس کیا۔ خیبر پختونخوا پولیس کے اہلکار کہتے ہیں ہماری ان سے جان چھڑا، ہم تو لڑنا چاہتے ہیں۔عطا تارڑ نے کہا کہ آپ کا مینڈیٹ ہے عوام کو تحفظ دینا، پولیس کی استعداد بڑھانا، یہ صوبے کو تباہی میں دھکیل رہے تھے، اس کے ناقابل تردید ثبوت ہیں، کے پی میں پی ٹی آئی اور دہشتگردوں کو گٹھ جوڑ ہے۔

یہ پورے صوبے کو دہشتگردی میں دھکیل رہے تھے، ثبوت موجود ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ خیبر پختونخوا ایڈوائزری کونسل میں آپ کو شائننگ اسٹارز نظر آئیں گے، جو ٹیکنوکریٹ مقرر کیے گئے ہیں وہ شائننگ اسٹار ہیں۔ کفایت اللہ خان، طارق محمود پاشا، عامر جاوید، ڈاکٹر عامر عبداللہ ایڈوائزرز میں شامل ہیں۔عطا تارڑ نے مزید کہا کہ ڈاکٹر سرفرار علی شاہ، ڈاکٹر محمد ارشاد، آصف رفیق آفریدی، طیب قریشی، عثمان سیف اللہ خان، ثمر ہارون بلور بھی ایڈوائزرز میں شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔