Wednesday, June 3, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانپنجاب کو گالی دینے سے کچھ نہیں ملے گا، نفرت کی سیاست کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی،عرفان صدیقی

پنجاب کو گالی دینے سے کچھ نہیں ملے گا، نفرت کی سیاست کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی،عرفان صدیقی

اسلام آباد (سب نیوز)مسلم لیگ (ن)کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پاک فوج سرحدوں کی بہترین محافظ ہے، ملکی اداروں پر بلاجواز تنقید درست نہیں، ہمیں مسائل کے حل کے لیے وسیع پیمانے پر مذاکرات کرنے چائیں۔

اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں نفرت کی سیاست کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی، پنجاب کو گالی دینے سے کچھ نہیں ملے گا، احتجاج اور دھرنوں کی سیاست ملکی مفاد میں نہیں، آئین پاکستان نے تمام اکائیوں کو جوڑے رکھا ہوا ہے، اختلاف رائے رکھتے ہوئے شائستگی کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ ہر گناہ فوج پر ڈال دینا درست نہیں، کیا ہمارے دامن پر کوئی داغ نہیں ہے

فوج کہیں باہر سے نہیں آئی یہ ہماری اپنی فوج ہے، ملک میں ہر آفت کا سامنا آکر فوج نے ہی کیا ہے، ہماری فوج نے پانچ گنا بڑے دشمن کو شکست دی، پاک فوج سرحدوں کی بہترین محافظ ہے، ملکی اداروں پر بلاجواز تنقید درست نہیں، فوجی افسران اور جوان روزانہ شہید ہو رہے ہیں۔ان کے بقول اس ملک کے 4 آمروں نے جڑیں کھوکھلی کیں، فوج سے ہزار شکایتیں ہوں گی لیکن وہ ہماری فوج ہے، ہمیں مسائل کے حل کے لیے وسیع پیمانے پر مذاکرات کرنے چائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔