اسلام آباد(سب نیوز)ایڈوانسڈ انٹرنیشنل اسپتال اسلام آباد میں پاکستان کا 78واں یوم آزادی نہایت جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ تقریب میں اسپتال کے کلینیکل اور نان کلینیکل عملے نے شرکت کی، جس سے اتحاد اور ملک سے محبت کا اظہار ہوا۔
تقریب کا آغاز پرچم کشائی سے ہوا، جس کے بعد ایڈوانسڈ انٹرنیشنل اسپتال کے سی ای او علی رضا اور شعبہ کرٹیکل کیئر و پلمنولوجی کے سربراہ ڈاکٹر شازلی منظور نے پرجوش تقاریر کیں۔ مقررین نے آزادی کی اہمیت، قومی یکجہتی اور ایک خوشحال پاکستان کی تعمیر میں ہر شہری کے کردار پر روشنی ڈالی۔اس موقع پر اسپتال کے سیکیورٹی گارڈز نے ملی جذبے کے ساتھ قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔تقریب کے اختتام پر یوم آزادی کا کیک کاٹا گیا اور سب نے مل کر اس خوشی کے موقع کو منایا، نئے عزم کے ساتھ اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ صحت کی معیاری خدمات کے ذریعے قوم کی خدمت جاری رکھیں گے۔

