اسلام آباد(خبرنگار خصوصی)تعلیم اور ٹیکنالوجی کے امتزاج کو فروغ دینے کے لیے او پی ایف کالج ایف الیون2 اسلام آباد میں اے آئی اسمارٹ کلاس رومز، اسمارٹر لرننگ کے عنوان سے دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، اس ورکشاپ کا اہتمام تعلیم فانڈیشن اور انوورسٹی کے اشتراک سے کیا گیا، جس میں مختلف تعلیمی اداروں کے اساتذہ، سربراہان، آئی ٹی کوآرڈینیٹرز، اور نصاب سازوں نے شرکت کی۔
ورکشاپ کا مقصد مصنوعی ذہانت (اے آئی )اور اسمارٹ ٹیکنالوجیز کو تعلیمی عمل میں مثر طریقے سے ضم کرنا تھا، تاکہ تدریس کو زیادہ مثر، دلچسپ اور انفرادی نوعیت کا بنایا جا سکے۔ورکشاپ کے پہلے روز شرکا کو اے آئی کے بنیادی تصورات، انٹرایکٹو وائٹ بورڈز، لرننگ مینجمنٹ سسٹمز، اور ڈیجیٹل تشخیص کے طریقہ کار سے متعارف کرایا گیا، جبکہ دوسرے دن شرکا نے خوداے آئی ٹولز استعمال کرتے ہوئے اسباق تیار کیے اور ان کی پریزنٹیشنز پیش کیں۔
ورکشاپ کے نمایاں سیشنز میںچیٹ جی پی ٹی جیسے جدید ٹولز کا عملی استعمال، گروپ ڈسکشن، اور پاکستانی اسکولوں میںاے آئی کے کامیاب تجربات شامل تھے۔اختتامی تقریب میں تمام شرکا کو اسناد اور شیلڈز دی گئیں۔

