Tuesday, February 10, 2026
ہومبریکنگ نیوزسیکریٹری وزارت تعلیم کو چیئرمین ایچ ای سی کا عبوری چارج دینے کی منظوری

سیکریٹری وزارت تعلیم کو چیئرمین ایچ ای سی کا عبوری چارج دینے کی منظوری

اسلام آباد (سب نیوز )وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے مشاورت کے بعد سیکریٹری وزارت تعلیم کو چیئرمین ایچ ای سی کا عبوری چارج دینے کی منظوری دے دی ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سیکریٹری تعلیم کو چارج دینے کی تصدیق کر دی۔ سیکریٹری تعلیم ندیم محبوب وزارت بدھ سے چیئرمین ایچ ای سی کے عہدے کا چارج سنبھالیں گے جبکہ آئندہ ہفتے تک نئے چیئرمین کی تعیناتی کے لیے اشتہار جاری کردیا جائے گا ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین مختار احمد نے آخری دن بھی ایچ ای سی میں تبادلے اور تقرریاں کیں جنہیں منسوخ کر دیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔