ہومبریکنگ نیوزوقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ

وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ

تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے۔

ایک بیان میں وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایرانی فوج نے دنیا کی طاقتور ترین فوج کا مقابلہ کرکے اپنی طاقت اور صلاحیت کا لوہا منوایا۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلمان متحد ہو جائیں تو ہر بیرونی چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جا سکتا ہے، مسلمانوں کو چاہیے کہ حقیقی بھائی چارے کو فروغ دیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔