واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران جنگ جلد ختم ہونے والی ہے اور تیل کی قیمتیں پہلے سے بھی نچلی سطح پر آئیں گی۔
وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ خود مذاکراتی عمل میں شامل ہیں اور بہت اچھی پیشرفت ہو رہی ہے،ایران زیادہ دیر تک امریکا کے سامنے نہیں ٹک سکے گا۔
امریکی صدر نےاسلحے کی قلت کا بھی اعتراف کرتے ہوئےکہا کہ جنگ کے باعث اسلحے کے ذخائر متاثر ہوئے ہیں۔
دوسری جانب امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں ہیں،امریکی محکمۂ خارجہ کاکہنا ہے کہ ایران کے 6 اداروں اور 1 شخصیت پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں،جن میں 2 بڑے ڈیجیٹل اثاثوں کے تبادلے شامل ہیں جنہیں ایرانی حکومت بین الاقوامی مالیاتی رابطے برقرار رکھنے کے لیے استعمال کرتی ہے۔
