اسلام آباد (سب نیوز)انسانی اعضا کی غیر قانونی فروخت کے مقدمہ میں گرفتار تین چینی باشندوں نے ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے تین چینی باشندوں کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کی۔ٹرائل کورٹ نے تینوں ملزمان لی گنگ چائی، پنگ فی گوو اور وانگ با کی ضمانت درخواستیں مسترد کر دی تھیں جن کے خلاف ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل میں مقدمہ درج ہے۔
درخواست گزاروں کی جانب سے بیرسٹر یاور گردیزی عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ اسی نوعیت کی درخواستیں دوسرے بینچ میں پہلے سے زیر سماعت ہیں، ان کیسز کو بھی جسٹس محمد اعظم خان کے بینچ میں منتقل کر دیا جائے۔جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا وہ تو موسم گرما کی چھٹیوں پر ہیں، سماعت میں ایک ماہ لگ جائے گا۔ وکیل کے اصرار پر عدالت نے بینچ تبدیلی کیلئے فائل چیف جسٹس آفس بھجوا دی۔
انسانی اعضا کی غیر قانونی فروخت کا کیس ، گرفتار 3چینی باشندوں نے ضمانت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
