کراچی(آئی پی ایس) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی مثبت انداز میں کاروبار جاری ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے مالی سال کے آغاز سے ہی زبردست تیزی کا سلسلہ برقرار ہے۔
جمعرات کو کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مارکیٹ میں مسلسل تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس ایک لاکھ 30 ہزار 686 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔
آج جمعہ کےر وز بھی کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
کاروبار کے دوران 100انڈیکس میں 724 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار 411 کی نئی بلند ترین سطح پر جاپہنچا۔