Monday, July 14, 2025
ہومپاکستانترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فدان اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کرینگے

ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فدان اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کرینگے

اسلام آباد(سب نیوز)ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فدان اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق ترک وزیر خارجہ پاکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے، حاکان فدان کے ہمراہ اعلی سطح وفد بھی ہوگا۔
حاکان فدان نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے، وزرائے خارجہ باضابطہ بات چیت اور مشاورت کریں گے۔ذرائع کے مطابق دورہ کے دوران ترک وزیر خارجہ کی دیگر پاکستانی قیادت سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔