Tuesday, July 15, 2025
ہومپاکستانوفاقی حکومت نے 2روزہ عام تعطیل کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نے 2روزہ عام تعطیل کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی حکومت نے محرم الحرام(عاشورہ)کی سرکاری تعطیلات کا اعلان کردیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری تعطیلات کے حوالے 23 دسمبر 2024 کو جاری کابینہ ڈویژن کے سرکلر کے تحت عاشورہ کی عام تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق 5 اور 6 جولائی (9اور 10محرم)کو عاشورہ کے موقع پر وفاقی سطح پر سرکاری تعطیلات ہوں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔