ہومپاکستانبجٹ کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس کل طلب

بجٹ کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس کل طلب

اسلام آباد (سب نیوز)قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام 5 بجے ہوگا۔ رکن قومی اسمبلی اقبال چنڑ کے انتقال پر تعزیتی ریفرنس کے بعد اجلاس ملتوی کردیا جائے گا۔نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری کے بعد ایوان زیریں کا پہلا اجلاس کل طلب کیا گیا ہے۔

اسپیکر سردار ایاز صادق قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ رکن قومی اسمبلی اقبال چنڑ مرحوم کیلئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت ہو گی۔ پارلیمانی روایات کے مطابق تعزیتی ریفرنس کے بعد اجلاس ملتوی کردیا جائے گا ۔ جبکہ منگل کو قومی اسمبلی کا اجلاس معمول کے بزنس اور ایجنڈے کے تحت ہوگا۔شیڈول اور ایجنڈے کو حتمی شکل دینے کیلئے پارلیمانی رہنماں کا اجلاس بھی طلب کر لیا گیا۔ پارلیمانی رہنماوں کا اجلاس کل 4 بجے اسپیکر ایاز صادق کے چیمبر میں ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔