اسلام آباد،انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منہگائی کے طوفان نے سب کے ہوش اڑا دیئے ، چائے کا ایک کپ 350روپے میں فروخت ہونے لگا، مسافر نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے اعلی حکام سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ انتظامیہ کی ناقص پالیسی کے باعث چائے کا ایک کپ 350روپے میں فروخت ہونے لگا، اس حوالے سے مسافر کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر مہنگے چائے سے متعلق ویڈیو سامنے آگئی۔جس میں مسافر کا کہنا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ پرچائے40 روپے سے 100روپے تک میں دستیاب ہے جبکہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر صرف ایک ہی ریسٹورینٹ ہے، جہاں 296روپے پلس 16فیصد ٹیکس میں چائے کا کپ فروخت کیا جاتا ہے۔ویڈیو میں مسافر نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے اعلی حکام سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
اتنی سستی چائے قیمت سن کر سب حیران
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
