Monday, July 14, 2025
ہومپاکستانآئی بی کے سابق سربراہ بریگیڈیر ریٹائرڈ امتیاز احمد طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

آئی بی کے سابق سربراہ بریگیڈیر ریٹائرڈ امتیاز احمد طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

راولپنڈی (سب نیوز)انٹیلی جنس بیورو (آئی بی ) کے سابق سربراہ بریگیڈیر ریٹائرڈ امتیاز احمد طویل علالت کے بعد سی ایم ایچ راولپنڈی میں بدھ کی شب انتقال کر گئے

بریگیڈیر ریٹائرڈ امتیاز احمد نے طویل عرصہ تک آئی ایس آئی میں بھی خدمات سر انجام دیں ،بریگیڈیر ریٹائرڈ امتیاز احمد نواز شریف کے پہلے دور وزارت عظمیٰ میں انکے قریبی ساتھیوں میں شمار کئے جاتے تھے،آئی ایس آئی میں دوران سروس افغان جہاد میں بھی انہوں نے جنرل اختر عبدالرحمان ، جنرل حمید گل کے ساتھ مل کر اہم خدمات انجام دی تھیں ،انکی نماز جنازہ آج جمعرات کو ایچ الیون قبرستان میں ادا کر کے انکی تدفین کی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔