Monday, July 14, 2025
ہومپاکستانتفتان بارڈر سے 1200پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

تفتان بارڈر سے 1200پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

چاغی(آئی پی ایس ) تفتان بارڈر سے مزید 78پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے جس کے بعد تفتان بارڈر سے واپس آئے پاکستانیوں کی تعداد 1200 ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق اسرائیل ایران جنگ کے سبب ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ دو روز کے دوران 987 زائرین اور طلبا وطن واپس پہنچ گئے

اسرائیلی حملے کے بعد سے اب تک تفتان بارڈر سے 12 سو افراد کو اندرونِ ملک روانہ کیا جاچکا ہے جو کہ 37 بسوں کے ذریعے وطن واپس آئے۔لیویز ذرائع کے مطابق واپس آئے افراد میں تاجر، طلبا اور زائرین شامل ہیں اور مزید لوگوں کی واپسی کا عمل جاری ہے۔لیویز ذرائع کے مطابق آج مزید 78 پاکستانی تفتان بارڈر پہنچے جن میں 47 طلبا بھی شامل ہیں۔تفتان انتظامیہ کے مطابق ایران سے آئے پاکستانیوں، زائرین، طلبا اور تاجروں کے لیے پاکستان ہاوس میں تمام سہولیات موجود ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔