Tuesday, May 5, 2026
ہومپاکستاننائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے چینی سفیر کی ملاقات، باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے چینی سفیر کی ملاقات، باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

اسلام آباد (آئی پی ایس )چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے منگل کو نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران چینی سفیر نے پاکستان کو مارکہ حق کی برسی کے موقع پر حاصل ہونے والی فیصلہ کن کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور پاکستان اور چین کے درمیان تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کی مضبوطی اور تسلسل کو سراہا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے اس موقعے پر کہا کہ پاکستان، چین کے ساتھ اپنی آہنی اور ہمہ موسمی تزویراتی شراکت داری کو تمام شعبوں میں مزید فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات خطے میں تعاون، ترقی اور استحکام کے لیے نہایت اہم ہیں اور ان کو مزید وسعت دی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔