Tuesday, May 5, 2026
ہومپاکستانمضاربہ اسکینڈل، 7ملزمان کو سزائیں سنا دی گئیں، مجموعی طور پر 1.48ارب روپے جرمانہ

مضاربہ اسکینڈل، 7ملزمان کو سزائیں سنا دی گئیں، مجموعی طور پر 1.48ارب روپے جرمانہ

اسلام آباد (سب نیوز)ملک کے مشہور مضاربہ اسکینڈل (مفتی احسان کیس)میں 7 ملزمان کو سزائیں سنا دی گئیں، جبکہ ملزمان کو مجموعی طور پر 1.48 ارب روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
ترجمان نیب کے مطابق زبیر محمد خان کو 3 سال قید اور 24.82 کروڑ روپے جرمانہ، کاشف شہاب کو 3 سال قید اور 44.84 کروڑ روپے جرمانہ، آصف شہاب کو 3 سال قید اور 47.46 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔اسی طرح کامران اختر کو 2 سال قید اور 1.24 کروڑ روپے جرمانہ، محمد سلیمان کو 2.5 سال قید اور 14.74 کروڑ روپے جرمانہ، نعمان کو 2 سال قید اور 8.97 کروڑ روپے جرمانہ جبکہ عبداللہ لیاقت کو 2 سال قید اور 6.10 کروڑ روپے جرمانہ کیا گیا۔
نیب کے مطابق ملزمان کو 2013 میں اشتہاری قرار دیا گیا تھا جبکہ 2023 میں گرفتار کیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ مضاربہ کاروبار کے نام پر عوام سے فراڈ ثابت ہوا اور ملزمان نے فرضی کمپنی کے ذریعے سرمایہ کاری اکٹھی کی۔ اور فیاضی گوجرانوالہ انڈسٹریز کو فرنٹ کمپنی کے طور پر استعمال کیا گیا۔
نیب کے مطابق عدالت نے اس کیس میں عوام سے دھوکہ دہی اور امانت میں خیانت قرار دیا ہے۔ مرکزی ملزم مفتی احسان الحق سمیت دیگر افراد ملوث پائے گئے جبکہ مرکزی ملزم نے 2013 میں جرم تسلیم کیا تھا۔ترجمان کے مطابق متاثرین میں 75 کروڑ روپے سے زیادہ رقم تقسیم کی جا چکی ہے، اور 7 ہزار 727 متاثرین کو رقوم کی ادائیگی مکمل ہو چکی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔