Saturday, May 16, 2026
ہومپاکستانکابل میں پاکستانی سفارتخانہ غیر ملکیوں کے انخلا میں مدد فراہم کر رہا ہے،منیر اکرم

کابل میں پاکستانی سفارتخانہ غیر ملکیوں کے انخلا میں مدد فراہم کر رہا ہے،منیر اکرم

نیویارک،اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ کابل میں پاکستانی سفارتخانہ غیر ملکیوں کے انخلا میں مدد فراہم کر رہا ہے، پاکستانی سفارتخانہ کابل میں کھلا ہے، ویزہ درخواستوں پر کام ہو رہا ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے غیر ملکی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں کہا کہ اب تک امریکیوں سمیت 1100 سے زائد افراد کا انخلا کیا جاچکا ہے، سفارتکاروں اور غیر ملکیوں کے انخلا کیلئے پی آئی اے نے خصوصی انتظامات کیے ہیں، زمینی راستے کے ذریعے بھی مصدقہ دستیاویزات ہونے پر لوگوں کو داخل ہونے دیا جا رہا ہے، غیر ملکی سفارتخانوں کے عملے، عالمی تنظیموں کے نمائندوں اور صحافیوں کا انخلا کیا جا رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔