Saturday, May 16, 2026
ہومپاکستانوزیراعلی کے سابق پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید کی مشکلات میں اضافہ

وزیراعلی کے سابق پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید کی مشکلات میں اضافہ

لاہور،وزیرعلیٰ پنجاب کے سابق پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید کے خلاف اثاثہ جات کیس، محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے کنٹریکٹرز کو بھی شامل تفتیش کرلیا گیا۔ طاہر خورشید کے خلاف مظفر گڑھ میں بھی اثاثے بنانے کے شواہد مل گئے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی کے سابق پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید کے خلاف اثاثہ جات کیس میں نیب لاہور نے طاہر خورشید کے بے نامی داروں میں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے کنٹریکٹرز کو بھی شامل تفتیش کرلیا۔ دوسری طرف ڈی ایم جی گروپ کے طاقتور افسر طاہر خورشید کے خلاف مظفر گڑھ میں بھی اثاثے بنانے کے شواہد ملے ہیں۔ ذرائع کے مطابق طاہر خورشید کے بے نامی داروں میں محکمہ ریونیو کے متعدد افسران کو بھی شامل ہیں اور انہیں بھی تفتیش کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔اس حوالے سے سرکاری اراضی کی الاٹمنٹ، اثاثہ جات کی تفصیلات سمیت دیگر ریکارڈ کی جانچ پڑتال جاری ہے جبکہ طاہر خورشید کو سوالنامہ میں بے نامی داروں کی تفصیلات فراہم کرنے کیلئے 4 ہفتہ کی مہلت دی گئی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طاہر خورشید ریکارڈ سمیت دوبارہ نیب حکام کے سامنے ہیش ہونگے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔