Saturday, May 16, 2026
ہومپاکستانمینار پاکستان واقعہ، کیس سے متعلق مزید اہم انکشافات

مینار پاکستان واقعہ، کیس سے متعلق مزید اہم انکشافات

لاہورلاہور کے مینار پاکستان میں بدتمیزی کا نشانہ بننے والی لڑکی کا طبی معائنہ نواز شریف ٹیچنگ ہسپتال میں کر لیا گیا۔ انویسٹی گیشن پولیس اب تک 30 افراد کو حراست لے چکی ہے ۔کیس سے متعلق مزید اہم انکشافات سامنے آ گئے۔تفصیلات کے مطابق مینار پاکستان پر 14 اگست کو ٹک ٹاکر کیساتھ ہونے والی دست درازی کے واقعہ کے بارے میں مزید انکشافات بھی سامنے آئے ہیں۔عائشہ کے ساتھ لڑکے عامر نے ون فائیو پر پہلی کال 7 بج کر 15 منٹ پر کی جبکہ ون فائیو کو دوسری کال 7 بج کر26 منٹ پر کی گئی پھرتیسری کال سوا 8بجے کی گئی۔8 بج کر 40 منٹ پر متعلقہ ایس ایچ او جائے وقوعہ پر پہنچا۔پولیس ٹیم لڑکی کو ملزمان سے چھڑا کر پولیس سٹیشن لے آئی تاہم پولیس نے موقع پر کسی ملزم کو حراست میں نہیں لیا۔ابتدائی طور پرلڑکی نے تھانے میں کہاوہ کوئی کارروائی نہیں کراناچاہتی۔ متاثرہ لڑکی شاہدرہ کے بجائے قلعہ لچھمن سنگھ راوی روڈ کی رہائشی ہے اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں نرس ہے۔دوسری جانب انوسٹی گیشن پولیس نے اب تک 30مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے مینار پاکستان پرخاتون کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعہ پراجلاس طلب کرلیا۔اجلاس میں وزیراعلی عثمان بزدارکوواقعہ پرہونے والی پیشرفت کے بارے میں رپورٹ پیش کی جائے گی۔اجلاس میں صوبائی وزیرقانون راجہ بشارت، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی اور اعلی حکام شرکت کریں گے۔انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ملزمان کی گرفتاری اورشناخت کے حوالے سے وزیراعلی عثمان بزدار کو بریف کریں گے۔واضح رہے کہ 14 اگست کو لاہور میں گریٹر اقبال پارک میں 400 کے قریب افراد نے خاتون یوٹیوبر کو ہراساں کیا تھا جس کے بعد وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے لڑکی پر ہجوم کے حملے اورہراسانی کے افسوس ناک واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔